سینٹ الیکشن کیلئے ہارس ٹریڈنگ شروع ہوچکی :ڈاکٹر زرقا تیمور

اخلا قی حما یت کیلئے سب کے دروازے پر د ستک کیلئے جا رہی ہو ں ہا رجیت مقدر کی با ت ہے ہم نے وو ٹرز کے ضمیر ہی خر ید نے ہیں تو پھرہمیں سیا ست سے الگ ہو جانا چاہیی: ممبران اسمبلی سے گفتگو

ہفتہ 17 فروری 2018 19:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) سینٹ نشست کیلئے تحریک انصا ف کی امیدوار رہنما ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے کہا ہے کہ سینٹ ووٹ سب سے ما نگنا میر ا حق ہے اخلا قی حما یت کیلئے سب کے دروازے پر د ستک کیلئے جا رہی ہو ں ہا رجیت مقدر کی با ت ہے مگر اپنی جیت کیلئے پیسہ کا کہیں استعما ل نہیں کرو ں گی تحریک انصا ف کر پشن کیخلا ف جنگ لڑ رہی ہے پھر بھی ہم نے وو ٹرز کے ضمیرہی خر ید نے ہیں تو پھرہمیں سیا ست سے الگ ہو جانا چاہیے ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پنجا ب اسمبلی کے اپوز یشن چیمبر میں ممبران اسمبلی سے گفتگو کر تے ہوئے کیاانہو ں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کر پشن ہے سینٹ الیکشن کیلئے کرپٹ مافیا نے ہارس ٹریڈنگ شروع کر دی ہے ، موجودہ مافیا ملکی سیاست کے لئے ناسور بن چکا ہے جنہوں نے قوم کی دولت کو لوٹنے کے سواء کچھ نہیں کیا نواز شریف اور آصف زرداری نے ہمیشہ اقتدار کو اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کیا ہے ، الیکشن کمیشن کا ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس نہ لینا سمجھ سے بالاتر ہے انہو ں نے مز ید کہاکہ (ن) لیگ خود کو بچانے کیلئے نیب کی راہ میں ’’دیوار چین ‘‘بنانے کی سازشیں کر رہی ہے مگر انکے کے تمام منصوبے فلاپ ہوں گے ‘حکمران کی بدتر ین نااہلیوں اور کر پشن نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے ‘جمہوریت اور کر پشن اب ایک ساتھ نہیں چل سکتی ہے قوم سپر یم کورٹ اور نیب کیساتھ ہے آخری کر پٹ شخص کے پکڑ ے جانے تک احتساب جاری رکھنا ہوگا اسکے سوا ملک کو آگے نہیں بڑھا یا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں