سیشن کورٹ میں اقدام قتل کے مقدمے میں ملوث ایک ملزم ضمانت خارج ہونے پر وکلاء نے متعلقہ عدالت کو تالے لگا دئیے

ہفتہ 17 فروری 2018 18:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) سیشن کورٹ میں اقدام قتل کے مقدمے میں ملوث ایک ملزم ضمانت خارج ہونے پر وکلاء نے متعلقہ عدالت کو تالے لگا دئیے بتایاگیا ہے کہ سیشن کورٹ میں واقع ایک ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کی عدالت نے اقدام قتل کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے جب مقدمے میں ملوث ملزم کی ضمانت خارج کی تو ملزم کی جانب سے آئے ہوئے وکلاء مشتعل ہوگئے انہوں نے مذکورہ عدالت کے جج پر ملزم کی ضمانت لینے کیلئے دبائو ڈالا تاہم جج کے انکار پر وکلاء نے عدالت کو تالے لگا دئیے اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیشن کورٹ میںبیٹھنے والے تمام ایڈیشنل اینڈ سیشن ججز ڈسٹرکٹ سیشن جج عابد حسین قریشی کی عدالت میں پہنچ گئے اور انہوں نے احتجاجا کام بند کر دیابعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی کی جانب سے کرائی جانے والی یقین دہانی کے بعد ججوں نے واپس اپنی عدالتوں میں پہنچ کر کام شروع کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں