عدالتوں کے ساتھ پارلیمنٹ کا احترام بھی لازم ہے،خواجہ سعد رفیق

سر قلم کرنے اور ٹانگ کھینچنے سے کوئی سیاستدان سیاست نہیں کریگا،نواز شریف کو سیاست سے آئوٹ کرنے کی جو کوشش ہورہی ہے وہ کامیاب نہیں ہوگی،ن لیگ اداروں سے محاذ آرائی کا سوچ بھی نہیں سکتی ،وزیر ریلوے کا جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 17 فروری 2018 18:41

عدالتوں کے ساتھ پارلیمنٹ کا احترام بھی لازم ہے،خواجہ سعد رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کا فیصلہ 2018 ء کے الیکشن میں ہو جائیگا تاہم سر قلم کرنے اور ٹانگیں کھینچنے سے سیاست دانوں کا نہیں ملک کا نقصان ہے ،تمام ادارے آئینی حدود میں کام کریں تو یہ ملک اور جمہوریت کے لئے اچھا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز جاتی امراء میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ججوں کے معاملے پر کافی گفتگو ہو چکی ہے اب میڈیا کو ان باتوں کا خود جائزہ لینا چاہئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ بھی ایک سپریم ادارہ ہے اگر عدالتوں کا احترام لازم ہے تو پھر پارلیمنٹ کا احترام بھی لازم ہے باہمی احترام کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا باہمی احترام میں بہتری آنی چاہئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو 1990ء سے سیاست سے آئوٹ کرنے کی کوششیں جاری ہیں لیکن یہ کوششیں اب ناکام ہو چکی ہیں نواز شریف ایک توقع رکھنے والے انسان ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی جھوٹ سازش یا تہمت سیاستدانوں کو سیاست سے آئوٹ نہیں کر سکتی لودھراں کے ضمنی الیکشن کا عوامی فیصلہ آپ کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کو اگر الیکشن 2018ء میں بھاری اکثریت حاصل ہو بھی جائے تو مسلم لیگ ن اداروں سے جنگ کرنے کے بارے سوچ نہیںسکتی تمام اداروں کو اپنے اپنے آئینی دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہئے جس سے جمہوریت مضبوط ہوگی اور ملک کو چلانے میں آسانیاں پیدا ہونگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں