عدالتی تاریخ میں پہلی بار حوا کی بیٹی کے مجرم کو7 یوم میں سزا دیکر پوری قوم کا سرفخر سے بلند کر دیا گیا ‘ سیمل راجہ

زینب سیمت 9 بچیوں کو انصاف دلوانے کے لئے شہادت دینے والے گواہان قوم کے ہیرو ہیں‘ عہدیداروں کا بیان

ہفتہ 17 فروری 2018 18:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) خواتین و بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم نیو ہوپ ویلفیئر آرگنائزیشن کے عہدیداران سیمل راجہ، محمد مدثر، غلام مجتبیٰ، سونیا نعمان، نبیلہ بٹ،عمیر جاوید،گوشی اور مدیحہ و دیگر نے بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے مجرم عمران کو عدالتی تاریخ میں پہلی مرتبہ 7 یوم میں سزا دے کر نئی تاریخ رقم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حوا کی بیٹیوں کی تذلیل کرنے والے عمران نامی درندے کو پھانسی پر لٹکانے کا حکم دے کرعدلیہ نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی ملک اور اسلامی معاشرے میں مختلف ناموں پر حوا کی بیٹیوں کا استحصال اور ان کو ظلم و زیادتی کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے جو کہ پوری قوم کے لئے ندامت کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

ا شرافیہ کا آلہ کار بنیپولیس ثبوت مٹانے کے لئے کاروائی میں تاخیری حربے استعمال کر کے عصمت فروشی کی گھناونے دھندے میں ملوث درندوں کو عدم ثبوتوںکی بناء پر عدالتوںسے باعزت بری کرواتی ہے۔

با اثر جابروں اور پولیس سمیت دیگر ریاستی اداروںکے دباو کی وجہ سے شہادت دینے والے گواہان کے انکاری ہونیکے باعث مختاراں مائی ،شمیم کیانی، سونیا نعمان و بہت سی حوا کی بیٹیاں انصاف حاصل نہ کر سکیں۔ سیکرٹری جنرل محمد مدثر نے کہاکہ عمران نامی درندے کوتخت دارتک پہنچانے اور زینب سیمت 9 بچیوں کو انصاف دلوانے کے لئے شہادت دینے والے گواہان قوم کے ہیرو اور اصل مبارکباد کے مستحق ہیں۔ا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں