اللہ تعالیٰ نے گدھوں کوبھی علم الغیب عطا فرمایا،پیرافضل قادری کی گستاخی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 فروری 2018 17:36

اللہ تعالیٰ نے گدھوں کوبھی علم الغیب عطا فرمایا،پیرافضل قادری کی گستاخی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری 2018ء) : تحریک لبیک کے رہنماء پیر افضل قادری نے نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ اللہ نے گدھوں کو بھی علم الغیب عطا فرمایا، گدھے بھی جانتے تھے کہ حضوراکرم ﷺ آخری نبی ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد میں مولوی خادم حسین کے دھرنے سے خطاب میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ لوگ اس بات کویاد کرلیں گے کہ اللہ نے گدھوں کو بھی علم الغیب عطا فرمایا۔

گدھے بھی جانتے تھے کہ حضوراکرم ﷺ آخری نبی ہیں۔

(جاری ہے)

پیرافضل قادری نے کہا کہ حضوراکرم ﷺ کی سواری کی برکت سے اللہ نے گدھوں کو بھی علم الغیب عطا فرمایا۔اس پرمذہبی اسکالرکا کہنا ہے کہ پیرافضل قادری نےنعوذ بااللہ یہ بات کرکے آپ ﷺ کے علم کوگدھے کے ساتھ ملانے کی بات کرکےگستاخی کی ہے۔ باقی اس سے متعلق قانون کیا کہتا ہے یہ قانونی ماہرین ہی بتا سکتے ہیں۔ واضح رہے قومی اسمبلی میں ختم نبوت ﷺ قانون میں تبدیلی کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کیلئے مولوی خادم حسین کی تحریک لبیک نے اسلام آباد فیض آباد میں دھرنا دیا تھا۔ جس پروزیرقانون زاہد حامد کومستعفی ہونا پڑا۔۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں