پنجاب حکومت نے آئندہ بجٹ میں فروغ تعلیم کیلیے نئے اقدامات تجویز کیے ہیں،آزاد علی تبسم

ہفتہ 17 فروری 2018 16:43

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی فروغ تعلیم کیلئے نئے اقدامات تجویز کیے ہیں اور اس شعبے میں انقلابی اصلاحات کے جامع پروگرام پر عملدرآمدکیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم کا پائیدار فروغ ہی کسی بھی ملک وقوم کی ترقی کی بنیاد ہوتا ہے اورتعلیم کی بدولت ہی ترقی یافتہ ممالک نے اقوام عالم میں اپنا نام پیدا کیا۔

علم ایک ایسا زیو ر ہے جو کسی کی میراث نہیں ہے بلکہ ہر کسی کا بنیاد ی حق ہے اور یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت نے فروغ تعلیم کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے اور شعبہ تعلیم میں انقلابی اصلاحات کے جامع پروگرام پر عملدرآمدکیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت ہمہ وقت شعبہ تعلیم میں بہتری کے لیے متحرک ہے کیونکہ غربت ، بے روزگاری اور جہالت جیسے مسائل سے نمٹنے کا واحد ذریعہ تعلیم ہے اور اسی لئے پنجاب حکومت نے گزشتہ برسوں کی طرح آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی فروغ تعلیم کیلئے نئے اقدامات تجویز کئے ہیں اور اس مقصد کیلئے خطیر فنڈز مختص کئے گئے ہیںاس پروگرام کے باعث سکولوں میں شرح داخلہ میں نہ صرف اضافہ ہوا ہے بلکہ شرح داخلہ برقرار بھی رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں