پروفیسر بلقیس شبیر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں پروفیسر آف میڈیسن تعینات

ہفتہ 17 فروری 2018 16:43

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) حکومت پنجاب نے پروفیسر بلقیس شبیر کو گریڈ 20کی خالی آسامی پر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں پروفیسر آف میڈیسن تعینات کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پروفیسر بلقیس شبیر فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی 1997ء کی بیسٹ گریجویٹ ہیں جنہوں نے زمانہ طالبعلمی میں 13میڈلز اورتین مضامین میں امتیازی پوزیشن حاصل کی، وہ کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی سمیت ملکی اور غیرملکی طبی اداروں میں بطور پروفیسرتدریس کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔

اس موقع پرپروفیسر بلقیس شبیر کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت اور وائس چانسلر کے وژن کے مطابق فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کو ملکی اعٰلی طبی تعلیم کا بہترین ادارہ بنایا جائے گا۔مستقبل قریب میں ذیابیطیس اور اینڈوکرائن میں پوسٹ گویجویٹ پروگرام کا آغاز کیا جائے گا تاکہ طلبہ کا بہترین تعلیم و تربیت دی جاسکے اور عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں