بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی دی جائے‘ عزیز الرحمن چن

ہفتہ 17 فروری 2018 16:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ قصور کی زینب کے قاتل کو سزائے موت خوش آئند ہے مجرمان کے خلاف جلد فیصلے آنے سے معاشرے سے جلد ایسے جرائم کا خاتمہ ہو گا۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت بچوں سے زیادتی کے حوالے سے قانون سازی کرے اور تاکہ ایسے جرائم کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سال کے دوران بچوں سے زیادتی کے 17862 واقعات رپورٹ ہوئے۔رپورٹ ہونے والے 10620 واقعات لڑکیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اسی عرصے کے دوران 7242 لڑکوں کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے حکومت ہنگامی بنیادوں پر زیادتی کے واقعات کے خلاف اقدامات کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں