فنکاروں کو امدادی چیک فوری دینے کے مطالبے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

ہفتہ 17 فروری 2018 15:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب ڈاکٹر نوشین حامد نے فنکاروں کو امدادی چیک فوری دینے کے مطالبے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں اس مد میں 8روپے مختص کیے ۔چیک دینے کا یہ سلسلہ گزشہ چار ماہ سے بند ہو چکا ہے جس کی وجہ سے فنکار فاقو پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ دو فنکار وں کی اموات بھی واقعہ ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید موقف اختیار کیا پنجاب حکومت کیجانب سے سینئر فنکاروں کو امدادی چیک دیے جاتے ہیں لیکن یہ سلسلہ اب چار ماہ سے بند ہو چکا ہے حکومت کی جانب سے بجٹ میں فنکاروں کی مالی امداد کیلئے 8کروڑ مقرر کئے گئے ہیں لیکن ابھی تک ایک پیسہ بھی مستحق فنکاروں تک نہیں پہنچ سکا اکثر و بیشتر فنکار فاقوں پر مجبور ہو چکے ہیں جبکہ گزشتہ دنوں دو فنکاروں کی اموات بھی واقعہ ہو چکی ہیں ۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ سینئر فنکاروں کو مالی امداد کے چیک فوری جا ری کیے جائیں اور جو رقم پہلے سے مختص کی گئی ہے اس کو کم نہ کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں