وزیر اعلیٰ پنجاب کے عمران خان کیخلاف 10ارب ہرجانے کے دعویٰ پر سماعت جج کی رخصت کے باعث دو ہفتوں کیلئے ملتوی

ہفتہ 17 فروری 2018 15:38

وزیر اعلیٰ پنجاب کے عمران خان کیخلاف 10ارب ہرجانے کے دعویٰ پر سماعت جج کی رخصت کے باعث دو ہفتوں کیلئے ملتوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف وزیراعلی شہباز شریف کے 10ارب روپے ہرجانے کے دعویٰ پر سماعت جج کی رخصت کے باعث دو ہفتوں کے لیے ملتوی ہوگئی۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف دائر کیے گئے 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوی پر ہفتہ کے روز سماعت ہونی تھی تاہم ایڈیشنل سیشن جج شبانہ رسالت کی رخصت کے باعث سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

ڈیوٹی جج نے عمران خان کے وکلا کو دوبارہ نوٹس جاری کردیئے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا تھا۔شہاز شریف نے یہ دعوی پی ٹی آئی چیئرمین کے اس بیان کے بعد دائر کیا تھا جب گزشتہ برس 25 اپریل کو شوکت خانم ہسپتال میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں پاناما کیس پر خاموشی اختیار کرنے کے عوض 10 ارب روپے کی پیشکش کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں