سابق گورنر اسٹیٹ بنک ڈاکٹر عشرت حسین نے شہباز شریف کو رول ماڈل قرار دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 فروری 2018 15:19

سابق گورنر اسٹیٹ بنک ڈاکٹر عشرت حسین نے شہباز شریف کو رول ماڈل قرار دے دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2018ء) : سابق گورنر اسٹیٹ بنک ڈاکٹر عشرت حسین نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو دوسرے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے لیے رول ماڈل قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ میں نے پنجاب کا دورہ کیا تو میں نے دیکھا کہ پنجاب کے دیہی علاقہ جات میں کس قدر ترقی ہو چکی ہے۔ جب جب وزیر اعلیٰ پنجاب کو احساس ہوا کہ کوئی افسر ان کی اُمیدوں پر پورا نہیں اُتر رہا ، وہ فوری طور پر اس افسر کی جگہ دوسرے افسر کو لے آئے۔ اپنی کتاب میں ڈاکٹر عشرت حسین نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو دوسرے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے لیے ایک رول ماڈل قرار دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں