الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے اسحاق ڈار،حافظ عبدالکریم کے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی

ہفتہ 17 فروری 2018 13:32

الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے اسحاق ڈار،حافظ عبدالکریم کے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی
لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں اسحاق ڈار،حافظ عبدالکریم کے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان پر مشتمل سنگل رکنی ٹربیونل نے اپیل کی سماعت کی ۔ دوران سماعت اسحاق ڈار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کہ ریٹرننگ افسر نے کسی قانونی جواز کے بغیر ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے،انہوں نے ٹربیونل کورٹ کو بتایا کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں تمام تفصیلات فراہم کیں جبکہ اپنے اثاثے بھی ظاہر کئے،،انہوں نے استدعا کی تھی کہ ان کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ عبدالکریم کے وکیل نے ٹربیونل کو بتایا کہ عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت کسی قانونی جواز کے بغیر ریٹرننگ افسر کو ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا کوئی اختیار نہیں تھا،،انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ افسر کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے لہذاریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،،ریٹرننگ افسر نے ریکارڈ پیش کیا جس پر ٹربیونل نے دونوں امیدواروں کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں