اداکاری اور ڈائریکشن مشکل کام ، دونوں میں بہتر نتائج دینے کی ضرورت ہوتی ہے ‘ شہود علوی

ہفتہ 17 فروری 2018 12:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) معروف اداکار و ڈرامہ ڈائریکٹر شہود علوی نے کہا ہے کہ اداکاری اور ڈائریکشن مشکل کام ہے ، دونوں میں بہتر نتائج دینے کی ضرورت ہوتی ہے اور میرے نزدیک اداکاری کے ساتھ ڈائریکشن زیادہ مشکل کام ہے جس میں ڈائریکٹر کو اداکار سے وہ ایکسپریشن لینے پڑتے ہیں جو سکرپٹ کی ڈیمانڈ ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر اگر با صلاحیت ہو تو وہ اداکاروں سے بہتر سے بہتر کام لے سکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج تک جتنی بھی ڈرامہ سیریل کامیاب ہوئی ہیں اس میں اداکاروں کی محنت کے ساتھ ڈائریکشن کا سب سے بڑا ہاتھ ہے ۔

انہوںنے کہا کہ مجھے چیلنجنگ کام کرنا زیادہ پسند ہے کیونکہ آسان کام تو سب ہی کرلیتے ہیں ۔ شہود علوی نے ٹی وی ڈرامے کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ آج جہاں ڈرامے کا سکرپٹ مضبوط ہوا ہے وہاں ڈائریکٹر نے بھی کمال کام دکھایا ہے اور اسی وجہ سے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کے مقابلے میں سبقت لئے ہوئے ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں