اداکارہ ستارہ بیگ کی ہٹ پرفارمنس کی ہیٹرک

ہفتہ 17 فروری 2018 12:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) اسٹیج کی نامور اداکارہ ستارہ بیگ کی ہٹ پرفارمنس کی ہیٹرک۔ محفل تھیٹر میں مسلسل تیسرے ڈرامہ میں شاندار پرفارمنس کو شائقین نے ایک بار پھر سب سے زیادہ ہٹ قرار دیدیا۔ستارہ بیگ ان دنوں محفل تھیٹر میں جاری ڈرامہ’’ مصیبت ٹل گئی ‘‘ میں شائقین کے دل گرما رہی ہیں۔ ڈرامہ کے پروڈیوسر ایم اسحاق ہیں جبکہ ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں نداچوہدری،ماہ نور ،اور دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ستارہ بیگ نے کہا کہ یہ سب خدا کا فضل اور شائقین کے بدولت ممکن ہے۔میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنے فینز کو مایوس نہ کروں۔ان کا کسی سے مقابلہ نہیں ہے اور وہ سارا دھیان اپنے کام کی طرف رکھتی ہیں جس کی وجہ سے آج وہ اس مقام پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب آپ شائقین کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں تو وہ یقینا آپ کی پرفارمنس کو داد بھی دینگے۔انہوں نے اپنے شائقین کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ان کے ڈانس کو اتنا پسند کرتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں