سی پیک کے مشرقی اور مغربی روٹس 2019 کے آغاز میں مکمل ہو جائیں گے‘ (ن) لیگ ٹریڈرز ونگ

دشمن سازشوں میں مصروف ہیں ،قوم اپنا حصار قائم کر کے منصوبے کو تکمیل تک پہنچائے گی‘ سینئر نائب صدر میاں عثمان

ہفتہ 17 فروری 2018 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) مسلم لیگ(ن) ٹریڈرز ونگ لاہور کے سینئر نائب صدر میاں عثمان نے کہا ہے کہ امریکی سازشوں اور علاقائی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے بھرپوراتحاد کا مظاہرہ کرنا وقت کی ضرورت ہے ، پاکستان کے بد خواہ سی پیک منصوبے کو مکمل ہوتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے لیکن پاکستانی قوم اس کے گرد اپنا حصار قائم کر کے اسے تکمیل تک پہنچائے گی ۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ تنقید کرنا اپوزیشن کا حق ہے لیکن اسے اس نہج پر نہیں لے جانا چاہیے جس سے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی ہوتی ہوں۔ سی پیک کسی ایک جماعت یا صوبے کا منصوبہ نہیں بلکہ اس سے پاکستان اورخطے کی تقدیر بدلے گی ۔ پاکستان کے دشمنوںکو یہ منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا اس لئے اس کے خلاف عالمی سطح پر سازشیں کی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

حالیہ دنوں میں خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال بھی سب کے سامنے ہے ۔ انہوںنے کہا کہ منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور انشا اللہ اس کے مشرقی اور مغربی روٹس 2019 کے آغاز میں مکمل ہو جائیں گے ۔دوسرا مرحلہ اقتصادی زونزکے قیام پر مشتمل ہے جن سے ملک کے صنعتی شعبے کو فروغ ملے گااورفاٹا سمیت تمام صوبوں میں 9صنعتی زونز قائم کئے جائیں گے جس سے پاکستان ترقی کے نئے دور میں داخل ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں