لاہور ،ْپولیس نے غیر قانونی طور پر گردے کی پیوندکاری کرنیوالے ڈاکٹر سمیت 3افراد کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 17 فروری 2018 12:10

لاہور ،ْپولیس نے غیر قانونی طور پر گردے کی پیوندکاری کرنیوالے ڈاکٹر سمیت 3افراد کو گرفتار کرلیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس نے غیر قانونی طور پر گردے کی پیوندکاری کرنے والے ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔تھانہ مسلم ٹائون پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے رہائشی رحمت علی کا گردہ غیر قانونی طور پر ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔پولیس نے کارروائی کرکے ڈاکٹر خالد محمود سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مریض رحمت اس وقت شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج ہے۔واقعے کا مقدمہ ڈائریکٹر ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹ اتھارٹی عمران احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس لاہور میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری سے متعلق کافی کیسز سامنے آئے تھے اور ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے اس مکروہ دھندے میں ملوث ڈاکٹروں سمیت متعدد افراد کو گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں