کوٹ لکھپت جیل میں زینب قتل کیس کی سماعت ، والد کا ملزم کو سنگسار والدہ کا سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 فروری 2018 11:04

کوٹ لکھپت جیل میں زینب قتل کیس کی سماعت ، والد کا ملزم کو سنگسار والدہ کا سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2018ء) : کوٹ لکھپت جیل میں زینب قتل کیس کی سماعت جاری ہے۔ زینب قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج جسٹس سجاد احمد کر رہے ہیں۔ عدالت میں پراسیکیوشن اور زینب کے والدین موجود ہیں۔ زینب کے والد نے عدالت میں کہا کہ چیف جسٹس کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے زینب کے ملزم کا ٹرائل جلد مکمل ہوا۔ ملزم کو ایسی سزا دی جانی چاہئیے کہ دوبارہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے۔

(جاری ہے)

زینب کے والد نے ملزم عمران کو سنگسار کرنے کا مطالبہ کیا۔ کوٹ لکھپت جیل میں موجود زینب کی والدہ نے مطالبہ کیا کہ زینب کے قاتل عمران کو سر عام پھانسی دی جائے۔ جہاں سے زینب کی لاش برآمد ہوئی تھی اسی کوڑے کے ڈھیر پر عمران کو پھانسی دی جائے ۔ زینب کی والدہ کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم احتجاج کریں گے۔ خیال رہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں زینب قتل کیس کی سماعت جاری ہے جبکہ زینب قتل کیس پر محفوظ شدہ فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں