کم سے کم وقت میں کیس کا فیصلہ آنا اچھی کوشش ہے، زینب والد

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 17 فروری 2018 10:16

کم سے کم وقت میں کیس کا فیصلہ آنا اچھی کوشش ہے، زینب والد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17فروری۔2018ء) قصور میں جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی زینب کے والد کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل پہنچنے پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے زینب کے والد محمد امین نے کہا کہ کم سے کم وقت میں کیس کا فیصلہ آنا اچھا کوشش ہے۔

(جاری ہے)

وہ اس کیلئے چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار کے شکرگزار ہیں۔ ان کی بھرپور توجہ کی وجہ سے ایسا ممکن ہوا۔ یاد رہے کہ زینب قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں