یو سی پی کے زیر اہتمام میڈیا اور معاشی وسماجی ترقی کے عنوان کے تحت سیمینارکا انعقاد

جمعہ 16 فروری 2018 23:08

لاہور۔16 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء)یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے زیر اہتمام سکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیزمیں میڈیا اور معاشی وسماجی ترقی کے عنوان کے تحت سیمینارکا انعقاد کیاگیا۔سیمینار کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈ سکل ڈویلپمنٹ کمپنی چوہدری عالمگیر تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں چیئرمین انڈسٹریل آپشنزملک منظوراور سینئر جرنلسٹ سکند ر حمید لودھی شامل تھے۔

سمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ میڈیا ملک کی معاشی و سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ مہمان خصوصی چوہدری عالمگیرنیکہا کہ میڈیا کا زیادہ تر فوکس سیاسی مسائل پر ہے۔ سینئر تجزیہ کاروں،کالم نگاروںاور صحافیوں کومعاشی وسماجی معاملات کے حوالے سے ایسے کام کے ذریعے لوگوں میںآگاہی پیدا کرنی چاہئیے۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے دیگرمہمانان ملک منظور (چیئرمین انڈسٹریل آپشنز)اور سکندر حمیدلودھی(سینئرجرنلسٹ) نے سی پی ای سی جیسے منصوبے سے نوجوانوں کے لیے پیدا ہونے والے روز گار کے مواقعوں اور میڈیا کے اس حوالے سے کردار پر روشنی ڈالی۔

ڈین سکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکشن سٹڈیز پروفیسرڈاکٹر مغیث الدین شیخ کا کہنا تھا کہ صحافت کے طالبعلم سوشل میڈیا کا بھر پور استعمال کرکے نہ صرف سیاسی بلکہ ملک کی معاشی وسماجی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔سکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکشن سٹڈ یز (یو سی پی ) کی جانب سے مہمانان گرامی کو پھول اور تحائف بھی پیش کیے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں