ذوالفقار احمد چیمہ اور ناصر اقبال ملک کا جی ٹی ٹی آئی مغلپورہ کا دورہ

جمعہ 16 فروری 2018 23:08

لاہور۔16 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء)نیوٹیک کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ نے پنجاب ٹیوٹا کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر ناصر اقبال ملک اور جی آئی زیڈ کے حکام راجہ سعد اور مادام رونیکا کے ہمراہ جی ٹی ٹی آئی مغلپورہ کا دورہ کیا اور ورکشاپوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے بتایا کے اس ادارے کو اپ گریڈ کر کے سینٹر آف ایکسیلینس بنایا جائے گا۔

جہاں اعلٰی معیار کی ورکشاپس ہوں گی۔ جس سے تربیت کا معیار بلند ہو گا۔اُنہوں نے بتایا کہ یہاں ہیوی مشینری یعنی بلڈوزر، گریڈر، ایسیویٹر اور کرین کی بھی ٹریننگ دی جایا کریگی۔اُنہوں نے کہا کہ پورے ملک میں نوجوانوں کو اعلٰی معیار کی تربیت فراہم کرکے انہیں ھنر مند بنایا جائیگا تا کہ وہ ملک کے مفید اور کارآمد شہری بنیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں