ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کے پراجیکٹ ڈائریکٹرکاڈائلسیزسنٹرکا دورہ

جمعہ 16 فروری 2018 23:08

لاہور۔16 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کے پراجیکٹ ڈائریکٹر شوکت ورک نے گزشتہ روز ہسپتال کے چیئرمین اور عالمی شہرت یافتہ ایٹمی سائنسدان ڈ اکٹر عبدالقدیر خان کی ہدایت پر ہسپتال کے ڈائلیسز سنٹر کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ویڈیو لنک پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی فرداً فرداً مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی اور سنٹر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں انہیں ویڈی لنک پر ہسپتال کی نو منزلہ اور تین سو بستروں پر مشتمل نئی عمارت کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرایا گیا۔ جس کے دوران انہوں نے انجینئراور ورکرز سے گفتگو کی اور تعمیراتی کام کی تفصیلات معلوم کیں اور انہیں کہا کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ ہسپتال جلد سے جلد پایہ تکمیل کو پہنچے اور مستحق مریضوں کی خدمت کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں