لاہور، پولیس کی ہربنس پورہ میں کارروائی، ٹیپو شاہ گینگ گرفتار

جمعہ 16 فروری 2018 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) لاہور کے علاقے ہر بنس پورہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹیپو شاہ گینگ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔بتایا گیا کہ ہربنس پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ہونے والوں میں گینگ کا سرغنہ جوان عرف ٹیپو شاہ اور اس کا ساتھی ناصر شامل ہے۔ ملزمان کے قبضے سے پینتیس ہزار روپے نقدی، تیس بور کے دو پستول، موٹرسائیکل، لیپ ٹاپ اور گولیاں برآمد ہوئیں ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونیو الا سامان قبضے میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں