تحریک انصاف نے بھارت کی جانب سے سکول وین پر بلا اشتعال فائرنگ کیخلاف مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی

جمعہ 16 فروری 2018 22:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے بھارت کی جانب سے سکول وین پر بلا اشتعال فائرنگ کیخلاف مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی۔بھارت شہری آبادی کو نشانہ بنا کر جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ایک سال کے دوران سینکڑوں مرتبہ ایل او سی کی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں اور کئی پاکستانی شہری،سیکیورٹی اہلکار اور معصوم بچے بھارتی جارحیت کا نشانہ بن چکے ہیں۔لہذا یہ ایوان بھارت کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتا ہے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت خطے کے حالات کیلئے شدید خطرہ بن چکا ہے اس کی کاروائیوں کا نوٹس لیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں