جہانگیر ترین کی دولت شہرت جھوٹ فریب میجک شو عوام نے مسترد کر دیا، اختر حسین با د شاہ

میاں نواز شریف کا عوام کو انمول تحفہ اب سی پیک پوری آب و تاب کیساتھ تکمیل کے مراحل طے کر رہاہے، مشیر وزیر اعلی پنجاب

جمعہ 16 فروری 2018 22:40

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمائوزیر اعلی کے مشیر اختر حسین با د شاہ نے کہا کہ لودھراں این ای154ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے درویش منش اور غریب پیر اقبال شاہ نی1,16,590 ووٹ لیکر پیرنی کی دعائیں جہانگیر ترین کی دولت شہرت جھوٹ فریب میجک شو عوام نے مسترد کر کے غریب ورکر کو کامیاب کرواکر ثابت کر دیاہے کہ عوامی خدمت کرنے والو ں کے ساتھ عوام کی طاقت ہے ،میاں نواز شریف کا عوام کو انمول تحفہ اب سی پیک پوری آب و تاب کیساتھ تکمیل کے مراحل طے کر رہاہے ،دعاہے پاک چین دوستی اسی طرح پھلتی پھولتی رہے،آنے والی نسلوں تک یہ دوستی منتقل ہوتی رہے، وہ ان خیالات کا اظہار ضمنی الیکشن جیتنے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کرنے کی تقریب میں پارٹی ورکروں اور میڈیا سے کر رہے تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ یوسی چیئر مین عبدالحمید بھی تھے،انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کی سیاست پہلے کامیاب ہوئی اور نہ اب ہو گی، منفی سیاست کرنے والوں کو قوم کبھی برداشت نہیں کرے گی ،بلکہ ہر محاذ پر انکا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ،اب عو ام خالی نعروں اور سڑکوں پر شوجھوٹ بے بنیاد الزامات کی سیاست کرنے والوں کی پر واہ کئے بغیر عوام آگے بھڑتی رہے گی،پاکستان جس قدر ترقی کر رہاتھا اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، مخالفین میاں نواز شریف کو عدالتی کٹہرے میں لانے کا مقصد ہی ترقی کے عمل کو روکنا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں