آئندہ انتخابات میں عوام قاتلوں اور لٹیروں کا ہر محاذ پر مردانہ وار مقابلہ کریں گے،یاسر بلوچ

ن لیگ کا سیاسی اور اخلاقی گراف 56جعلساز کمپنیوں کے ملبے تلے دب چکا ہے ،پی ٹی آئی رہنماء کی گفتگو

جمعہ 16 فروری 2018 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما یاسر بلوچ نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام قاتلوں اور لٹیروں کا ہر محاذ پر مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے انہیں احتساب کے کٹہرے میں لازمی کھڑا کریں گے ن لیگ کا سیاسی اور اخلاقی گراف 56جعلساز کمپنیوں کے ملبے تلے دب چکا ہے ،انہوں نے کہا کہ عدالت کو مطلوب سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ مجرمانہ ذہنیت کی عکاسی کر رہا ہے اور آہستہ آہستہ معزز عدالت عظمیٰ کا موقف درست ثابت ہو رہا ہے کہ ن لیگ کا سربراہ گاڈ فادر اور ان کے کام کا طریقہ کار سسیلین مافیا جیسا ہے انہوں نے کے پی کے پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشال قتل کیس میں پہلی بار کسی مجرم ہجوم کو سزا دینے کا فیصلہ تاریخی ا ہمیت کا حامل ہے ا ہے ، انہوںنے کہا کہ نواز اینڈ کمپنی نے قومی خزانے کو لاولد کا خزانہ سمجھ کر لوٹا جس کے نتیجے میں غربت اور افلاس ہر گھر کے کچن تک پہنچ گیا ہے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے متکبر اور جابر حکمرانوں کو ان کی آخری آرام گاہ اڈیالہ جیل پہنچا کر دم لیں گے جہاں انہیں اپنی بقایا زندگی حساب کتاب دیتے گزارنی ہو گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں