نواز شریف پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہے ، عدلیہ کو دھمکیاں دینے والوں کو سامنے جیل نظر ا ٓرہی ہے ، نا اہلوں اور اشتہاریوں کا ٹولہ جلد جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے ہوگا ،عائشہ وارثی

جمعہ 16 فروری 2018 22:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما عائشہ وارثی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ نواز شریف پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہے ، عدلیہ کو دھمکیاں دینے والوں کو سامنے جیل نظر ا ٓرہی ہے ، نا اہلوں اور اشتہاریوں کا ٹولہ جلد جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے ہوگا ،رائے فرار سے پہلے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ( ر ) صفدر کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالا جانا چاہیے ، نواز شریف مسلسل عدلیہ پر دبائو ڈال رہے ہے جبکہ وہ سنگین جرائم میں ملوث ہے ، نواز شریف اپنے بیانیے سے ملکی اداروں کی تذلیل کر رہا ہے جو قابل مذمت ہے ، کرپشن کا گارڈ فادر نوازشریف لوٹ مار کی کھلی چھٹی چاہتا ہے لیکن اس کا یہ منصوبہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گا ، انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہے ، ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں