اقتدار سے مستقل محرومی کے خوف نے نواز شریف کو حواس باختہ کردیا ہے، شیخ شہزاد یونس

اپنا انجام نوشتہ دیوار پر پڑھ کر وہ عوام کو عدلیہ کیخلاف بغاوت پر اکسا رہے ہیں ایک نااہل شخص کرپشن کا حساب دینے کی بجائے سسٹم کو تباہ کرنے پر تل گیا ہے، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی

جمعہ 16 فروری 2018 22:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شیخ شہزاد یونس نے کہا ہے کہ اقتدار سے مستقل محرومی کے خوف نے نواز شریف کو حواس باختہ کردیا ہے،اپنا انجام نوشتہ دیوار پر پڑھ کر وہ عوام کو عدلیہ کیخلاف بغاوت پر اکسا رہے ہیں اور ایک نااہل شخص کرپشن کا حساب دینے کی بجائے سسٹم کو تباہ کرنے پر تل گیا ہے انہوں نے کہا کہ دوسری طرف نام نہاد خادم اعلیٰ سرکاری خرچے پر ڈگڈگی بجانے نکلے ہیں انہیں پہلے ان علاقوں میں پینے کے صاف پانی ،صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنی چاہئیں ،انہوں نے کہا کہ شو باز شریف دھونس کے ذریعے لائے ہوئے سرکاری ملازموں سے خطاب کر کے خوش ہو رہے ہیںانہیں50سے زائد بنائی ہوئی کمپنیوں کا حساب دینا ہوگا جس کے ذریعے انہوں نے لوٹ مار اور من مانے فیصلے کیے ،انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کا اقتدار تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا جس میں جی بھر کر لوٹ مار کی گئی اور ایوانوں میں کھڑے ہو کر جھوٹ بولا گیا ، انہوں نے کہاکہ ملک کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے جزوی ہار جیت پر یقین نہیں رکھتے بلکہ پاکستان کو صحیح معنوں میں ترقی یافتہ جمہوری و اسلامی ریاست بنانے کیلئے عمران خان کی مکمل فتح درکار ہے جس کیلئے عوام 2018میں ضرور اپنا فیصلہ دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں