پنجاب یونیورسٹی طلبائو طالبات کی ہم نصابی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی، متعدد ٹرافیاں اپنے نام کر لیں

جمعہ 16 فروری 2018 22:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2018ء) پنجاب یونیورسٹی کے طلبائو طالبات نے مختلف اداروں کے زیر اہتمامنعقدہ ہم نصابی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی نمایاں پوزیشنز و ٹیم ٹرافیاں اپنے نام کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریئر یونیورسٹی لاہور میں منعقدہ انٹر پنجاب تقریری مقابلے میں پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ اسماعیل شیروانی نے انگریزی (سیریس) اور یاسر وسیم نے اردو (مزاح) میں پہلی پوزیشن اور ٹیم ٹرافی جیتی جبکہ اردو (سیریس) میں صباحت قمر نے پہلی پوزیشن جیتی۔

یونیورسٹی کالج آف لاہور میں منعقدہ آل پاکستان ولید اقبال دوزبانی مباحثے 2018ء میں رمیشہ خان نے انگریزی تقریری مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سی ا ے پاکستان لاہور کے زیر اہتمام منعقدہ کوئیز مقابلوں میں عاطف علی، احمد اعجاز اور شافیہ انعام نے دوسری پوزیشن جیتی۔

(جاری ہے)

اسی طرح پوسٹ گریجوئیٹ کالج جھنگ میں منعقدہ آل پاکستان انٹر کالجیٹ مقابلے 2018ء میں پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ حافظ حذیفہ نے قرات میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ انگریزی تقریر میں ذوہیب ناصراور محمد وقار نے بالترتیب دوسری پوزیشن اور حوصلہ افزائی پرائز حاصل کیا۔

علی بہزاد نے ملی نغموں میں پہلی، احمد گلزار نے اردو تقریر میں حوصلہ افزائی پرائز، میصم عباس نے اردو غزل اور محمد رضا نے اردو نظم میں پہلی پوزیشنز حاصل کیں ۔ عارفانہ کلام میں محمد حسیب نے دوسری، پنجابی ٹاکرے میں مبشر طالش اور سعید جاوید نے بالترتیب تیسری اور پہلی پوزیشنز حاصل کیں اور پنجاب شاعری میں مبشر طالش نے پہلی اور سعید جاوید نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔ پنجاب یونیورسٹی نے انگریزی تقریر، شاعری، پنجابی ٹاکرا اور پنجابی شاعری میںنہ صرف ٹیم ٹرافیاں حاصل کیں بلکہ چیمپن ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے اس کامیابی پر طلبائو طالبات کو مبارک باد پیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں