ننکانہ صاحب میں گورو نانک انٹر نیشنل یونیورسٹی کے قیام میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کر لیا گیا ہے، ہم سب کی خواہش ہے کہ وہاں یو نیورسٹی کے تعمیراتی کام کا جلد آغاز کیا جائے گا،

یونیورسٹی کا قیام پورے ضلع ننکانہ اور مضافاتی علاقوں کے عوام کے لیے ایک اعزاز سے کم نہیں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 16 فروری 2018 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2018ء)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہرنے کہا ہے کہ ننکانہ صاحب میں گورو نانک انٹر نیشنل یونیورسٹی کے قیام میںحائل تمام رکاوٹوں کو دور کر لیا گیا ہے اور ان کی اور اہل علاقہ کی یہ شدید خواہش ہے کہ وہاں یو نیورسٹی کے تعمیراتی کام کا جلد آغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بات لاہور میں متروکہ املاک پاکستا ن کی جانب سے یونیورسٹی کے قیام کے لیے قائم ایک 34رکنی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوے کہی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ننکانہ صاحب میں گورو نانک یونیورسٹی کے قیام میں گہری دلچسپی رکھتے ہیںانہوں نے کہا کہ اعلی تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجع ہے جس سے ملک میں پاہیدار اور دیرپا ترقی اورخوشحالی کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وکلاء، صحافیوں ،سول سوسائٹی پر مشتمل کمیٹی نے ننکانہ صاحب میں یونیورسٹی کے قیام کے سلسلے میں باہمی اتفاق رائے سے رپورٹ پیش کی جس کو اجلاس کے شرکائ نے سراہا ، اس موقع پر وفاقی وزیر نے کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ ان کی کوششوں اور تعاون سے جلد ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک یانیورسٹی کا قیام عمل میں آ ئے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں گورونانک یونیورسٹی کا قیام پورے ضلع ننکانہ اور مضافاتی علاقوں کے عوام کے لیے ایک اعزاز سے کم نہیں ہے جس سے پورے ضلع ننکانہ کے عوام مستفید ہو کر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی ، اہل علاقہ اور تمام سٹیک ہولڈرز کی کوششوں سے یونیورسٹی کے قیام میں حائل تمام رکاوٹوں دور کرنا باعث تحسین ہے جس سے روشنی کا وہ مرکزجلد قائم کیا جا سکے گا جو اپنی کرنوں سے اس پورے علاقے کوروشن کرے گا اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کی ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا، اجلاس میں ایم این اے شزرہ منصب، ایم پی اے رانا ارشد،ایم پی اے ذلقرنین ڈوگر،ضلعی با ر ایسوسیشن کے موجودہ اور سابق صدراور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور کیپٹن (ر) آفتاب کے علاوہ متعلقہ اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں