اینٹی کرپشن نے بد عنوانی کی ایف آئی آر زمیں نامزد گریڈ 17سے 22تک کے تقریباً1900افسران کا ریکارڈ مرتب کر لیا

محکمے نے انتہائی محنت سے دس سال کا ریکارڈ مرتب کیاہے، وفاقی محکموں کو بھی بھجوایا جائے گا ‘ ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئیر(ر) مظفر رانجھا

جمعہ 16 فروری 2018 22:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) اینٹی کرپشن پنجاب نے بد عنوانی کی ایف آئی آر زمیں نامزد گریڈ 17سے 22تک کے تقریباً1900افسران کا ریکارڈ مرتب کر لیا جسے وفاقی محکموں کو بھی بھجوایا جائے گا ۔یہ بات ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب بریگیڈیر (ر) مظفر علی رانجھا نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمے کے افسران نے انتہائی محنت کرکے بد عنوانی کی ایف آئی آرز میں نامزد افسران کا دس سال کا ریکارڈ مرتب کیا ہے جس میں گریڈ 17کے 22تک کے تقریباً1900افسران شامل ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل مذکورہ افسران کا باضابطہ کوئی ریکارڈ مرتب نہیں کیا گیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ نئی تعیناتیوں کیلئے ماضی کا ٹریک ریکارڈ مد نظر رکھنے کیلئے بد عنوانی کی ایف آئی آر میں نامزد د افسروں کا مرتب کردہ ریکارڈ وفاقی محکموں کوبھی بھجوایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی بھی محکمے سے کوئی تنائو نہیں ہم آئین او رقانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں