لاہور ،الیکشن ٹریبونل نے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی

جمعہ 16 فروری 2018 19:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2018ء) الیکشن ٹریبونل نے پنجاب کی بارہ نشستوں پر الیکشن لڑنے کے حوالے سے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں الیکشن ٹربیونل نے اسحاق ڈار اور حافظ عبدالکریم کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے منظور کرلیں۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹریبونل نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے کل جواب طلب کرلیااسحاق ڈار کی جانب سے سلیمان اسلم بٹ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اٴْنہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار تمام قانونی تقاضوں پر پورا اٴْترتے ہیں انہوں نے کاغذات نامزدگی میں اپنے تمام کوائف بھی ظاہر کئے ہیں لیکن اس کے باوجود ریٹرنگ آفیسر نے بینک اکائونٹس کو جواز بناتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں