لاہور، ایجوکیشن بورڈ نے طلباء وطالبات کو ایجنٹ مافیا سے بچانے کیلئے مفت کمپیوٹرائزڈ چالان فارم کے اجراء کی سہولت فراہم کردی

جمعہ 16 فروری 2018 19:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2018ء) لاہور بورڈ آ ف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے مختلف امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء وطالبات کو ایجنٹ مافیا سے بچانے کیلئے مفت کمپیوٹرائزڈ چالان فارم کے اجراء کی سہولت فراہم کردی ہے بتایاگیا ہے کہ ایجنٹ مافیا طلباء وطالبات سے فیس جمع کروانے کی مد میں د و سو روپے کا چالان پیش کرتا تھا تاہم کمپیوٹرائزڈ چالان فارم کے اجراء سے طلباء وطالبات مفت چالان فارم حاصل کر سکیں گے جبکہ طلباء کو ڈگری کی تصدیق داخلہ فارم نام کی تبدیلی سمیت دیگر معاملات کیلئے چالان کی ضرورت پڑنے پر کمپیوٹرائزڈ چالان فارم حاصل کر سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں