لاہور ، تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ کے ساتھ ٹکرانے سے سائیکل سوار جاں بحق

جمعہ 16 فروری 2018 19:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2018ء) مولانا شوکت علی روڈ پر ایک تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ کے ساتھ ٹکرانے سے کاشف نامی موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا بتایاگیا ہے کہ پچیس سالہ کاشف جو شاہ پور کانجراں کا رہنے والا تھا گزشتہ روز موٹر سائیکل پر سوار ہو کر تیز رفتاری کے ساتھ موبائل فون پر ویڈیو دیکھتا ہوا جارہا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل بے قابوہو کر فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا زخمی کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن ہسپتال پہنچ کر وہ جانبر نہ ہو سکامتوفی کاشف کے بارے میں بتایاگیا ہے کہ وہ ڈیفنس میں کپڑے کی دکان کرتا تھا جبکہ حادثہ کام سے گھر جاتے پیش آیاہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد متوفی کی لاش اس کے وثاء کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں