لاہور ،پیاف نے ایک سال میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 5.4ارب ڈلرز کی کمی کو تشویشناک قرار دے دیا

زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیلئے برآمدات میں اضافہ کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں، تنویر احمد صوفی

جمعہ 16 فروری 2018 19:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2018ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف)نے ایک سال میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 5.4ارب ڈلرز کی کمی کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیلئے برآمدات میں اضافہ کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں جن میں صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائیں کیونکہ ملکی مصنوعات کی مہنگی پیداواری لاگت سے قیمتوں میں اضافہ اور بیرون ملک منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں کمی اور برآمدات میں مسلسل کمی سے تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر کمی کا شکار ہیں ۔

صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی سے ہی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

کیونکہ ہمسائیہ ممالک میںبجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کے باعث ان کی اشیاء سستی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں ان کی مانگ زیادہ ہے جبکہ پاکستانی اشیاء پیداواری لاگت بڑھنے سے مہنگی ہونے سے مانگ میں کمی سے برآمدات کم ہورہی ہیں اس طرف خصوصی توجہ کی اشد ضرورت ہے تاکہ برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ سکیں۔قایم مقام چیئرمین پیاف تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم کے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی حالات کے مطابق برآمدات کو سہارا دینے کے تناظر میں بہت ضروری ہے کہ برآمد کننگان کو مراعات دی جائیں اور انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں