شریف خاندان کو قوم کا لوٹا ہوا پیسہ بھی واپس دینا پڑے گا ، نواز شریف مسلسل عدلیہ پر دبائو ڈال رہے ہیں،محمد اشرف بھٹی

جمعہ 16 فروری 2018 19:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے درست کہا ہے کہ کوئی چور اور اچکا کس طرح سے کسی بھی پارٹی کا سربراہ بن سکتا ہے یا پھر کسی کو اسمبلی کا الیکشن لڑنے کے لئے ٹکٹ دے سکتا ہے اس طرح سے تو ہر جرائم پیشہ طبقہ اپنی سیاسی جماعت بنا کر بیٹھ جائے گا۔

وہ پریس کلب میں ایک پروگرام میں شرکت کے بعد میڈیا کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔محمد اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کو جلد سزا ہو گی ، قوم کا لوٹا ہوا پیسہ بھی واپس دینا پڑے گا ، نواز شریف مسلسل عدلیہ پر دبائو ڈال رہے ہیں، نون لیگ چاہتی ہے کہ ہمیں ملک میں لوٹ مار کی کھلی چھٹی مل جائے ، نواز شریف بند گلی میں پھنس چکے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے اقتدار میں آ کر عوام کو دھوکا دیا اور آج ان حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے ملک بحرانوں میں پھنس چکا ہے ، نون لیگ کے جلسوں میں عوام نے آنا چھوڑ دیا ہے کیو نکہ عوام کو پتہ چل چکا ہے کہ نواز شریف ڈکلئیر قومی مجرم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا انصاف کی فتح ہے نون لیگ اور پی ٹی آئی نے ہمیشہ بیرون ملک پاکستانیو ں کو لوٹا ہے اور ان سے فنڈز ہی اکھٹے کئے ہیں سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ دیکر بیرون ملک پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہے جس کا کریڈیٹ بھی سپریم کورٹ کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں