لاہور ،حکومت پنجاب نے اربن ڈویلپمنٹ اور ہیلتھ سیکٹرز کی2 ترقیاتی سکیموںکے لیے 5 ارب 65کروڑ روپے کی منظوری دے دی

جمعہ 16 فروری 2018 19:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2018ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2017-18 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی51ویںاجلاس میں اربن ڈویلپمنٹ اور ہیلتھ سیکٹرز کی2 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 5 ارب 65کروڑ 10 لاکھ 50ہزار روپے کی منظوری دی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران ، اسسٹنٹ چیف (کوآرڈینیشن ) پی اینڈ ڈی حافظ محمد اقبال اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کی51ویں اجلاس میںجن 2 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ غازی خان کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں منتقل کرنے کے ضمن میں خصوصی ضروریات کی فراہمی (ترمیمی) کیلئے 4 ارب 61 کروڑ 51 لاکھ 84 ہزار روپے اور لاہور میں شاہدرہ سے لے کر رائیونڈ تک ریلوے ٹریک کے ساتھ گرین کوریڈور اور تفریحی مقامات کی ڈویلپمنٹ کیلئے 1 ارب 3 کروڑ 58 لاکھ 66 ہزار روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں