لاہور ، پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر میاں منظور احمد وٹو کی رانا محمد اسحاق خان کے والد کے انتقال پر تعزیت

جمعہ 16 فروری 2018 19:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے اراکین قومی اسمبلی رانا محمد اسحاق خان اور رانا ایاز خان کے والد اور سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کے چچا کے انتقال پراُن کے گھر پھول نگر جا کر تعزیت کی اس موقع پر میاں احمد شجاع وٹو سابق چیئرمین ضلع کونسل اوکاڑہ اور رکن پنجاب اسمبلی میاں خرم جہانگیر وٹو بھی اُن کے ہمراہ تھے انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کے لئے دعا کی میاں منظور احمد وٹو نے مرحوم کے خاندان اور پسماندگان سے دلی ہمدردی اور غم کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں