نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کیے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، ملک محمد رفیق رجوانہ

حکومت نوجوانوں میں بیداری کی روح بیدار کرنے اور انہیں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی طور پر کوشاں ہے، گورنر پنجاب

جمعہ 16 فروری 2018 19:47

نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کیے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، ملک محمد رفیق رجوانہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کیے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتایہی وجہ ہے کہ حکومت نوجوانوں میں بیداری کی روح بیدار کرنے اور انہیں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی طور پر کوشاں ہے - انہو ںنے کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک کا حقیقی سرمایہ ہوتے ہیں جن کی محنت اور صلاحیتیں اقوام کی ترقی کی بنیاد ہوتی ہیں - ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے وزیر اعلی یوتھ موبلائزیشن کمیٹی کے بارہ رکنی وفد سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں ان سے ملاقات کی ۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کا شمار دنیا کی ان چند خوش قسمت اقوام میں ہوتا ہے جن کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہی- انہوں نے کہا کہ موجودہ قیادت نے نوجوانوں کی ترقی کے لیے جتنے اقدامات اس دور میں کیے ہیں ان کی مثال ماضی میں نہیں ملتی- گورنر پنجاب نے کہا کہ مختلف طبقوں اور شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ایک مربوط حکمت عملی کے تحت اپنے اپنے شعبے میں آگے بڑھنے کا حوصلہ فراہم کیا جا رہا ہے - طلباء و طالبات کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے لیے لیپ ٹاپ سکیم ہو یا قابل محنتی طلباء کے لیے فارن سکالر شپ پروگرام ہو یا اعلی تعلیم حاصل کرنے والوں کے لیے خود روزگار سکیم یا انٹرن شپ پروگرام ان تمام اقدامات کے نتیجے میں نوجوانوں کی استعداد کار میں اضافہ ہوا ہے او ر ان کی صلاحیتیںزیادہ نکھر کر سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہا نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اندر عقابی روح بیدار کریں جس کے بعد منزل خود ان کے قدم چومے گی - انہوں نے کہاکہ ہمارے نوجوان صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے بھی کم نہیں اور مختلف شعبوں میں ہمارے نوجوانوں نے عالمی سطح ریکارڈ قائم کیے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں