ولائت خان عرف ولایتی ڈکیت و چور گینگ کے 2ملزمان گرفتار ،مال مسروقہ برآمد

جمعہ 16 فروری 2018 19:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) انویسٹی گیشن تھانہ راوی روڈ نے ولائت خان عرف ولایتی ڈکیت و چور گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سٹی ڈویژن میں برھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کے پیش نظر ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے سے اکرار حسین شاہ ایس پی سٹی انویسٹی گیشن کو خصوصی ٹاسک دیا۔

جنہوں نے انچارج راوی روڈ سب انسپکٹر محمد عالم معہ ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ٹیم نے صبح شام انتھک محنت کے باوجود تھانہ راوی روڈ کے علاقہ سے ولائت خان عرف ولائتی ڈکیت و چورگینگ کے 2ملزمان ولائت خان عرف ولائتی اور احسان حسین کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 2لاکھ نقدی،3عددموٹرسائیکلیں ،5عددموبائل فونز،1عدد پسٹل30بوربرآمد کر لیے ۔

(جاری ہے)

ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں ،گلی، محلوں پر گھومتے پھرتے اور موقع پا کر واردات کر لیتے ۔دوران انٹیروگیشن ملزمان راوی روڈ ،گجر پورہ ،والٹن ،داتادربار میں 13سے زائد واداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی سٹی انویسٹی گیشن سید اکرار حسین شای نے ولائت خان عرف ولایتی ڈکیت و چور گینگ کے 2ملزمان کی گرفتاری پر ریڈنگ پارٹی تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں