لوٹی دولت کی واپسی تک چور ،مڈکیت حکمرانوں کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے ‘ اعجاز احمد چوہدری

جمعہ 16 فروری 2018 19:43

لوٹی دولت کی واپسی تک چور ،مڈکیت حکمرانوں کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے ‘ اعجاز احمد چوہدری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف لوٹی ہوئی دولت کی واپسی تک چور اور ڈکیت حکمرانوں کا پیچھا نہیں چھوڑے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے جاری کردی ایک بیان میں کہاکہ نواز شریف جھوٹ بول کر عوام کو زیادہ دیر تک بے وقوف نہیں بنا سکتے ان کی اصلیت دنیا بھر میں عیاں ہو گئی ہے ،شہباز شریف کو عمران خان کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی کرنے سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب ہاوس میں عیاشیاں کی جا رہی ہیں، (ن) لیگ کے تما م درباری صبح شام عوام کی ٹیکسو ں کا مال کھا کر عدلیہ پر تنقید کررہے ہیں۔پوری مسلم لیگ (ن)عمران خان فوبیا کا شکار ہے انہیں ہر محاذ پر منہ کی کھانے پڑے گی ، عمران خان کی بہادری اور دیانت داری کی پاکستان کا بچہ بچہ گواہی دیتاہے ، عمران خان نے اکیس سالوں سے کرپشن کے خاتمے اورکرپٹ ٹولے سے نجات دلانے کے لئے جدوجہد کی ہے اور وقت کے طاقت ور شخص کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑ ا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں