عائشہ گل لئی کے الزامات کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ‘(ن) لیگ ،خواتین کو غیر اخلاقی سیاسی مہم جوئی کیلئے استعمال کرنا (ن) کا پرانا وطیرہ ‘ پی ٹی آئی

اگر کسی پر تنقید کرنی ہے تو ہمارے پاس اپنے اراکین اسمبلی ،سینیٹرز ،رہنماموجود ہیں ،کسی کو کیوں درخواست کرینگے‘ طارق فضل چوہدری پانامہ فیصلے کے بعد (ن) نے عائشہ گل لئی کا استعمال کیا اورمیرے خیال میں پھر ان سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے ‘ فواد چوہدری

جمعہ 16 فروری 2018 19:43

عائشہ گل لئی کے الزامات کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ‘(ن) لیگ ،خواتین کو غیر اخلاقی سیاسی مہم جوئی کیلئے استعمال کرنا (ن) کا پرانا وطیرہ ‘ پی ٹی آئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عائشہ گل لئی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ اس کا حقائق سے دور کا بھی تعلق نہیں جبکہ تحریک انصاف نے کہا ہے کہ خواتین کو غیر اخلاقی سیاسی مہم جوئی کیلئے استعمال کرنا(ن) لیگ کا پرانا وطیرہ ہے ۔مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و فاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے عائشہ گل لئی کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے کسی پر تنقید کرنی ہے تو ہمار ے پاس اپنے 190اراکین قومی اسمبلی کے علاوہ سینیٹرزاور بے شمار رہنما ہیں ۔

(جاری ہے)

کیا ہم کسی کو درخواست کریں گے کہ وہ تنقید کریں اور پھر انہیں سینیٹ کا ٹکٹ آفر کیا جائے گا ، ان باتوں کا حقائق سے دور کا بھی کوئی تعلق نہیں ہے ۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ خواتین کو غیر اخلاقی سیاسی مہم جوئی کے لئے استعمال کرنا (ن) لیگ کا پرانا وطیرہ ہے ۔ پانامہ فیصلے کے بعد (ن) لیگ نے عائشہ گل لئی کا استعمال کیا اورمیرا خیال ہے ان سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے گئے ۔ اس کے بعد ان خواتین کو سبق سیکھنا چاہیے جو مسلم لیگ کی اس مہم میں استعمال ہونا چاہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں