سیکرٹری سپورٹس پنجاب کی زیرصدارت پنجاب میں نوتعمیر شدہ جمنیزیم ہالز کے افتتاح کے حوالے سے اہم اجلاس

اجلاس میں ڈویژنل سپورٹس آفیسران نے شرکت کی، متعلقہ آفیسران نے جمنیزم ہالز کے بارے میںسیکرٹری سپورٹس پنجاب کو تفصیلی بریفنگ دی

جمعہ 16 فروری 2018 19:17

سیکرٹری سپورٹس پنجاب کی زیرصدارت پنجاب میں نوتعمیر شدہ جمنیزیم ہالز کے افتتاح کے حوالے سے اہم اجلاس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی صدارت میں پنجاب میں نوتعمیر شدہ جمنیزیم ہالز کے افتتاح کے حوالے سے اہم اجلاس نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوا، اجلاس میں پنجاب بھر کے ڈویژنل سپورٹس آفیسرز نے شرکت کی، متعلقہ آفیسران نے نو تعمیرشدہ جمنیزیم ہالز کے بارے میںسیکرٹری سپورٹس پنجاب کو تفصیلی بریفنگ دی۔

سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کو بتایا گیا کہ صوبہ کے مختلف شہروں میں 50جمنیزیم ہالز بنا رہے ہیں جن میں متعدد افتتاح کیلئے تیار ہیں، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق کھلاڑیوں کو سپورٹس کی جدید سہولتیں فراہم کررہے ہیں،نوتعمیر شدہ جمنیزیم ہالز میں کھلاڑیوں کیلئے جدید سہولتوں کا خاص خیال رکھا گیا ہے، ان جمنیزیم ہالزکو عالمی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے تاکہ ہمارے کھلاڑی اپنے آپ کو عالمی مقابلوں کیلئے تیار کرسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوانوںکیلئے مزید گرائونڈ ز اور سٹیڈیمز بھی بنائے جارہے ہیں اور ان میں فلڈ لائٹس بھی لگائیں گے۔ پنجاب حکومت نے سپورٹس کے فروغ اور کھلاڑیوں کو جدیدسہولتیں فراہم کرنے کیلئے سپورٹس کے میگا منصوبے شروع کر رکھے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے کہا کہ ان منصوبوں کو بہت جلد کھلاڑیوں کیلئے کھول دیا جائے گاجس سے کھلاڑی اپنی کارکردگی مزید بہتر بنا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں