پاکستان میں کام کرنے والے چینی انجینئر اس کی ترقی کے لئے نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں‘خواجہ احمد حسان

چین کی ناقابل فراموش خدمات ،برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرینگے ‘چین کے نئے سال کے آغاز کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب

جمعہ 16 فروری 2018 19:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) وزیر اعلی پنجاب محمدشہبازشریف کی ہدایت پر چین میں نئے سال کے آغاز کی مناسبت سے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سے وابستہ چینی انجینئرز اور ماہرین کے اعزاز میں گزشتہ روز ایک ظہرانے کا اہتمام کیا گیا - اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی کے مشیر اور سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نیکہا ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی انجینئر اور ہنر مند اس کی ترقی کے لئے نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کی ناقابل فراموش خدمات دنوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کریں گی -چینی باشندے نئے سال کی تقریبات اپنے اہل خانہ کے ساتھ منانے کے لئے ہزاروں میل کاسفر کرتے ہیںمگر پاکستان میں مختلف ترقیاتی منصبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئرز نے اس موقع کو اپنے فرض پر قربان کر دیا ہے اوراپنے رشتے داروں سے ملنے کی بجائے برادر ملک پاکستان کی ترقی کے لئے کام کرنے کو ترجیح دی ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں- انہوں نے کہا کہ اس تقریب کا انعقاد چینی دوستوں کو نئے سال کی مبارکباد دینے اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لئے کیا گیا ہے - میئر لاہور مبشر جاوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم چین کے غیور عوام کو نئے سال کی بے حد مبارک بادپیش کرتے ہیں- پاک چین دوستی کا حقیقی آغاز قراقرم ہائی وے کے ذریعے ہوا اور اب پاک چین دوستی ہمالیہ سے بھی اونچی ہے -بعد ازا ںخواجہ احمد حسان نے چینی انجینئروں میں تحائف تقسیم کئے اور نئے سال کاکیک کاٹا-تقریب میں چینی ڈپٹی کونسلر جنرل مسٹر وانگ کے علاوہ ایم پی اے چوہدری شہباز ‘ کمشنرلاہور ڈویڑن عبداللہ خان سنبل میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید،سی سی پی او کیپٹن ریٹائرڈ امین وینس، سی ٹی او رائے اعجاز، ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے زاہد اختر زمان، ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سید، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید،جنرل منیجر نیسپاک سلمان حفیظ‘ چیف انجینئر ٹیپا سیف الرحمن اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران کے علاوہ منصوبے کے چینی کنٹریکٹر سی آر نورنکو اور چائنہ انجینئر نگ کنسلٹنس کے نمائندے اور مقامی کنٹریکٹرز بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں