موبائل فون استعمال کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار فٹ پاتھ سے ٹکرا کر جاں بحق

جمعہ 16 فروری 2018 19:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) مولاناشوکت علی روڈ پرموبائل فون استعمال کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار فٹ پاتھ سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ نوجوان چلتی موٹرسائیکل پر موبائل فون پر ویڈیو دیکھ رہا تھا کہ موٹرسائیکل بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیالیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی ہے جو شاہ پور کانجراں کا رہائشی ہے۔ متوفی ڈیفنس میں کپڑے کی دکان پر کام کرتا تھا۔ حادثہ کام سے گھر واپس جاتے ہوئے پیش آیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں