پروفیسر تنظیم قتل کیس میں اہم پیشرفت ،ایک طالبہ کو حراست میں لے لیا، تحقیقات کا دائرہ وسیع

دیگر پہلوئوں پر تفتیش شروع ،طالبہ اور پروفیسر کے موبائل فون کا فرانزک ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے‘ پولیس ذرائع

جمعہ 16 فروری 2018 19:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے پروفیسر تنظیم کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور پولیس نے پروفیسر تنظیم چیمہ کی ایک طالبہ کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق طالبہ جی سی یونیورسٹی میں ہی بی ایس سی کی طالبعلم ہے، طالبہ نے میسج کیا تھا جس پر پروفیسر جائے حادثہ پر پہنچا تھا، طالبہ سے ملاقات کے چند منٹ بعد ہی نامعلوم افراد نے پروفیسر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر کے دیگر پہلوئوں پر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ طالبہ اور پروفیسر کے موبائل فون کا فرانزک ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں