سینیٹ انتخابات ، اسحاق ڈار ،حافظ عبدالکریم کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے منظور

جمعہ 16 فروری 2018 19:15

سینیٹ انتخابات ، اسحاق ڈار ،حافظ عبدالکریم کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے منظور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ انتخابات کیلئے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں اسحاق ڈار اور حافظ عبدالکریم کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے منظور کرلیں۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں الیکشن ٹربیونل نے اسحاق ڈار اور حافظ عبدالکریم کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے منظور کیں ،الیکشن ٹریبونل نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج ( ہفتہ ) جواب طلب کرلیا۔

اسحاق ڈار کی جانب سے سلیمان اسلم بٹ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ اسحاق ڈار تمام قانونی تقاضوں پر پورا اترتے ہیں، انہوں نے کاغذات نامزدگی میں اپنے تمام کوائف بھی ظاہر کیے ہیں لیکن اس کے باوجود ریٹرنگ آفیسر نے بینک اکائونٹس کو جواز بناتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں