ایف بی آر نے نے قومی کرکٹرز کی آمدن ، ٹیکس ادائیگی اور اثاثوں سے متعلق جانچ پڑتال شروع کر دی

پی سی بی کو کرکٹرز کی دو سال کی آمدن اورٹیکس ادائیگی سے متعلق ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے خط لکھ دیا گیا محکمہ ایکسائز ،ایل ڈی اے ،نجی ہائوسنگ سوسائٹیوں سے بھی گاڑیوں اور جائیدادوں کا ریکارڈ حاصل کیا جائیگا‘ ذرائع

جمعہ 16 فروری 2018 19:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے قومی کرکٹرز کی آمدن ، ٹیکس ادائیگی اور اثاثوں سے متعلق جانچ پڑتال شروع کر دی ، پی سی بی کو کرکٹرز کی دو سال کی آمدن اور ٹیکس ادائیگی سے متعلق ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے خط لکھ دیا گیا ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،ایل ڈی اے اور نجی ہائوسنگ سوسائٹیوں سے بھی ریکارڈ حاصل کر کے آمدن کے مطابق اثاثوں کی مالیت اور ٹیکس ادائیگی کو دیکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے پی سی بی کو خط لکھ کر قومی کرکٹرز کی 2016اور2017 کی آمدنی اور ٹیکس ادائیگی کے بارے میں ریکارڈ فراہم کرنے کا کہا ہے ۔ ایف بی آر نے کھلاڑیوں کی جائیدادوں اور گاڑیوں کا ریکارڈ بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، ایل ڈی اے اور نجی ہائوسنگ سوسائٹی سے رابطہ کیا جائے گا اور کھلاڑیوں کی آمدن کے مطابق انکے پاس موجود گاڑیوں اورجائیدادوںکا جائزہ اور اس پر ٹیکس ادائیگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی ۔فرق ثابت ہونے پر کھلاڑیوں کو نوٹسز جاری کئے جائیں گے۔
ایف بی آر نے نے قومی کرکٹرز کی آمدن ، ٹیکس ادائیگی اور اثاثوں سے متعلق ..

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں