وزیرا عظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نیب میں پیش ،احد چیمہ طلبی کے نوٹس کے باوجود پیش نہ ہوئے

فواد حسن فواد نے الزامات کو بے بنیاد قرا ردیدیا،دوبارہ طلب کیے جانے کا امکان نہیں ،سوالنامہ دیدیا گیا‘ ذرائع

جمعہ 16 فروری 2018 19:15

وزیرا عظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نیب میں پیش ،احد چیمہ طلبی کے نوٹس کے باوجود پیش نہ ہوئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہو گئے جہاں تفتیشی ٹیم کی جانب سے انہیں سوالنامہ دیا گیا، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ مقررہ وقت تک پیش نہ ہوئے ۔آشیانہ ہائوسنگ کاٹھیکہ دینے جانے کے وقت فواد حسن فواد وزیراعلی پنجاب کے سیکرٹری ٹو ایمپلی منٹیشن کے فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔

نیب نے فواد حسن فواد کو جمعرات کے روز طلب کیا تھا تاہم وہ مصروفیات کی وجہ سے پیش نہ ہوسکے ۔

(جاری ہے)

فواد حسن فواد جمعہ کے روز نیب لاہور کے دفتر میں پہنچ گئے جہاںتفتیشی ٹیم کی جانب سے فواد حسن فواد کو سوالنامہ دیا۔ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد نے اپنے اوپر لگے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو دوباطلب کیے جانے کا امکان نہیں ۔

فواد حسن فواد کو سوالنامہ دیا گیا جس کے تحت کچھ معلومات وہ آئندہ چند دنوں میں فراہم کر دیں گے۔سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو نیب لاہور کی جانب سے جمعہ کی سہ پہر تین بجے طلب کیا گیا لیکن وہ مقررہ وقت تک پیش نہ ہوئے ۔ نیب ذرائع کے مطابق احد چیمہ کے بارے میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا جس میں دوبارہ نوٹس کیے جانے کے امکانات ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں