نا اہل نوا شریف سزایافتہ ہونے کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے ‘عبدالعلیم خان

عدالتوں میں صفائی پیش نہ کرپانے والے شریفوں کی حقیقت پاکستانی عوام ہی نہیں پوری دنیا جان چکی ہے‘ورکرز کنونشن سے خطاب

جمعہ 16 فروری 2018 19:02

نا اہل نوا شریف سزایافتہ ہونے کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے ‘عبدالعلیم خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نا اہل نوازشریف اب سزا یافتہ ہونے کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے ،اور متوقع فیصلوں کے خلاف بول کرنیا بیانیہ تراش رہا ہے ،میاں فیملی عوام سے ووٹ یا مد د نہیں کرپشن کی اجازت مانگ رہی ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے قصور میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کیا جس میں نواز لیگ کے رہنماؤں عطا ء الرحمان انصاری نے اپنی پوری برادری سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ نواز لیگ کے دیگر مقامی رہنماؤں فیاض سندھو ، سابقہ ناظم حاجی محبوب ،حاجی عبدالرشید اور سابقہ ناظم حاجی احمد رضا نے اپنے تمام ساتھیوں سمیت نواز لیگ کو خیرباد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمد سرور،سردار آصف احمد علی ،علی امتیاز وڑائچ اور ضلع قصور سے نائب ناظم چوہدری مبشر ،چیئرمین سردار خالد ڈوگر ،چوہدری افضال طور ،ماسٹر یعقوب،سردار زبیر ڈوگر،چوہدری علی ،سردار ذاہد ،سردار اسلم بھولا اور سردار وقاص بھی موجود تھے ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے ہم نوا جمہوریت کیلئے نہیں کسی مزید این آر او کیلئے رورہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ طویل مہلت ملنے کے باوجود عدالتوں میں صفائی پیش نہ کرپانے والے شریفوں کی حقیقت پاکستانی عوام ہی نہیں پوری دنیا جان چکی ہے،کئی ملکوں میں جمع کی گئی لوٹ مار کی کمائی اور جائیدادیں خود چیخ چیخ کر ان کی کرپشن کا پول کھول رہی ہیں۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ مال بچانے کیلئے یہ کسی ڈیل کی تلاش میں مارے مارے پھرنے والے نواز شریف کو معلوم ہوچکا کہ معصومیت کا تماشا لگانے کے باوجود عدالتوں کی کارروائی رکنے والی نہیں،فاضل جج صاحبان کیخلاف ہرزہ سرائی اور عوام کو بغاوت پر اکسانے کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے، نواز شریف کو تو احتساب کے بخار نے حواس باختہ کردیا ۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ ڈرامہ زیادہ دیر چلنے والا نہیں،پی ٹی آئی اور عمران خان کی کردار کشی کیلئے استعمال کئے جانے والے حربے الٹے پڑنے لگے ہیں،عائشہ گلالئی جیسا پتھر واپس جاتی امراء پر آگرا،آگے چل کر جمہوریت کے لبادے میں آمریت کو فروغ دینے والی پارٹی کے اپنے مہرے ہی ان کی بساط لپیٹ دینے کیلئے کافی ثابت ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں