اوورسیزپاکستانیوں کی9کروڑروپے مالیت کی17جائیدادیں ناجائز قبضہ سے واگزار

ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹیوںکی مدد سے جائیدادیں واگزار کراکے اصل مالکان کے حوالے کردی گئی ہیں‘شاہین خالد، افضال بھٹی

جمعہ 16 فروری 2018 19:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) اوورسیز پاکستانیز کمیشن(اوپی سی)پنجاب کی مدد سے سمندرپارمقیم پاکستانیوں کی9کروڑ 33 لاکھ روپے مالیت کی17 جائیدادیں گزشتہ دوہفتوں کے دوران ناجائز قابضین سے واگزار کرالی گئی ہیں۔ یہ بات وائس چیئرپرسن اوپی سی شاہین خالد بٹ اور کمشنرافضال بھٹی نے افسران کے پندرہ روزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی۔

ڈائریکٹر جنرل سید جاوید اقبال بخاری ،ایڈیشنل ڈی جی آغا محمد یوسف،ڈائریکٹرز اسد نعیم،راجہ زبیر، عشرت اللہ نیازی،چیئرمین عوامی سہولت کمیٹی ساجد چوہدری ،کوآرڈینیٹرحاجی نوازاورسنیئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔شاہین خالد بٹ اور افضال بھٹی نے بتایاکہ لاہور،گوجرانوالہ،راولپنڈی،فیصل آباد،جہلم،نارووال،اوکاڑہ،ساہیوال،پاکپتن،وہاڑی،ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ اورمنڈی بہائوالدین کے اضلاع میںواقع ا و و ر سیز پا کستا نیوں کی جائیدادوں پر غیر قانونی طورپر قبضہ کیا گیاتھا، اوپی سی نے متعلقہ ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیوں کی مدد سے ان جائیدادوں سے قبضہ ختم کراکے انہیں اصل مالکان کے حوالے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پراوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے ازالے کیلئے ایک جامع پالیسی پر عمل درآمدکیا جارہاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں